رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملکی برآمدات میں 3.75 فیصد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا
رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران ملکی برآمد ات میں 3.75 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے گئے ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا کہ تجارتی خسارہ 17.13 فیصد کمی سے6 ارب 26 کروڑ ڈالر رہا۔

جولائی تا اگست برآمدات میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات 4 ارب 75 کروڑ ڈالر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیول ایڈجسمنٹ چارجز کیا ہیں اور صارفین کو انھیں کیوں ادا کرنا پڑتا ہے؟

اس کے علاوہ گزشتہ 2 ماہ میں درآمدات میں 9.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا اگست درآمدات کا حجم 11 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ اگست میں جولائی کی نسبت برآمدات میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا اوربرآمدات کا حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا۔

اگست میں درآمدات بھی 20.84 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں اوران کا حجم 6 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔

Related Posts