کراچی میں حضرت بخاری شاہ باباؒ کے مزار پر عرس کی تقریبات، سعید غنی کی حاضری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں حضرت بخاری شاہ باباؒ کے مزار پر عرس کی تقریبات، سعید غنی کی حاضری
کراچی میں حضرت بخاری شاہ باباؒ کے مزار پر عرس کی تقریبات، سعید غنی کی حاضری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی  نے کراچی میں حضرت دولہا شاہ سبزواری المعروف بخاری شاہ باباؒ کے مزار پر حاضری دی اور عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔

کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع حضرت دولہا شاہ سبزواری ؒ کے مزار پر حاضری کے بعد وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پھولوں کی چادر چڑھائی جس سے تقریبات کا آغاز ہوا۔

کھارادر میں اہلیانِ کراچی مذہبی جوش و جذبے سے بخاری شاہ باباؒ کا 740واں عرس منا رہے ہیں جبکہ وزیر محنت سعید غنی بھی شہریوں کی خوشی میں شریک ہوئے۔

وزیراطلاعات و محنت سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مزار پر حاضری کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقعے پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری بھی موجود تھے۔

https://twitter.com/MinisterSindh/status/1204125945411637251

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا  کہ بلاول بھٹو زرداری عمران خان کے حواس پر طاری ہیں اور شاید انہیں بلاول کی باتوں کا خوف سونے تک نہیں دیتا۔

صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے 19 نومبر کو کہا کہ تحریک انصاف عوامی جماعت نہیں بلکہ وہ ایک سلیکٹیڈ جماعت اور حکومت ہے، انہیں عوام نے ووٹ نہیں دئیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی بطور جماعت ایک چور اور کرپٹ جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اور حکومت میں آنے سے قبل ہی پاکستان تحریکِ انصاف ایک بدعنوان سیاسی پارٹی تھی، جس کا اظہار خود ان کی بنائی گئی جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی کمیٹی نے کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا خوف عمران خان کو سونے نہیں دیتا۔سعید غنی

Related Posts