این اے 249 کا ضمنی انتخاب، میری تصویر پر غلط تاثردینے کی کوشش کی گئی۔سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف نے کراچی میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، سعیدغنی
تحریک انصاف نے کراچی میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، سعیدغنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ تعلیم ومحنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے متعلق میری وائرل کی گئی تصویر سے غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے، الزام لگانے والوں کو اتنا ہی کہوں گا کہ ہم تمہاری طرح نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ سندھ حکومت این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم وزیرِ تعلیم نے تردیدی بیان جاری کردیا۔

وزیرِ تعلیم و محنت سندھ نے کہا کہ الزام لگانے والوں کو صرف اتنا ہی کہوں گا کہ سعید غنی تمہاری طرح بے وقوف نہیں ہے۔وہ الیکشن کا طریقۂ کار جانتا ہے اور ہم پوری تیاری سے الیکشن کے اس میدان میں اترے تھے۔ خود ہمارے لوگوں کی بنائی ہوئی تصویر وائرل کی گئی جس کے ساتھ یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ میں ووٹوں کی گنتی یا فارم 45 میں کوئی گڑ بڑ کر رہا ہوں۔

صوبائی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ عقل کے اندھوں کو یہی کہہ سکتا ہوں کہ جس جگہ کی تصویر کو وائرل کر رہے ہو ، وہ خود ہماری پارٹی کی بنائی ہوئی تصویر ہے۔ جس جگہ بیٹھ کر ہم نتائج جمع کر رہے تھے، یہ وہاں کی تصویر ہے اور فارم 45 وہ تھے جو ہمارے پولنگ ایجنٹس نے ہمیں لا کر دئیے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو وزیرِ تعلیم سعید غنی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے مزید متنازعہ بنا دیا۔

 بلدیہ ٹاؤن میں این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج کو ن لیگ اور پی ٹی آئی نے تسلیم نہیں کیا۔ صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے انتخابی نتائج کو مزید متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں: این اے 249، سعید غنی کی تصویر سے نتائج مزید متنازعہ ہونے کا خدشہ 

Related Posts