مذہبی جماعتوں کی اپیل پر کراچی میں ہڑتال، کاروبار بند، سڑکیں سنسان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Religious groups strike continue today in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی علماء کمیٹی کی اپیل پرآج کراچی میں ہڑتال ہے، کاروبار بند ہونے کی وجہ سے سڑکیں بھی سنسا ن ہیں۔

جمعہ کے روز صبح سے سڑکوں پر ۓٹریفک معمول سے کم ہے جبکہ بیشتر کاروباری مراکز بھی بند ہیں ،شہری تنظیموں اور کاروباری برادری کی حمایت کے بعد شہر میں پرامن ہڑتال کے دوران کسی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔

کراچی کے تاجروں نے علماء کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے آج کاروبار بند رکھنے کا اعلا کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائینگی اور پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔

مزید پڑھیں:ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کے ایم سی کے سٹی وارڈنز سے اہم کام لینے کا فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے معروف مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر عادل خان کو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جبکہ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر کراچی علماء کمیٹی نے کراچی سمیت ملک بھر میں آج پرامن ہڑتال کی اپیل کی تھی۔

Related Posts