ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کے ایم سی کے سٹی وارڈنز سے اہم کام لینے کا فیصلہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وارڈن کے شہید ہونے پر 30سے 50لاکھ کا معاوضہ دیا جائے، سٹی وارڈنز کا مطالبہ
وارڈن کے شہید ہونے پر 30سے 50لاکھ کا معاوضہ دیا جائے، سٹی وارڈنز کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کے ایم سی کے سٹی وارڈنز سے اہم کام لینے کا فیصلہ کرلیا۔اینٹی انکروچمنٹ اور چارجڈپارکنگ محکموں کی اجارہ داری کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔ سٹی وارڈنزپر مشتمل انٹی انکروچمنٹ فورس اور چارجڈ پارکنگ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

سٹی وارڈنز انٹی انکروچمنٹ کے عملے کے ساتھ فرائض انجام دیں گے، ابتدائی طور پرانٹی انکروچمنٹ کے لئے 100 اور چارجڈ پارپارکنگ کے لئے بھی 100 سٹی وارڈنز تعینات کئے جارہے ہیں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے کے لئے سٹی وارڈنز کو تعینات کیا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، ایڈمنسٹر یٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا کہ تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھا ہواہے۔

سٹی وارڈنز کی اینٹی انکروچمنٹ میں شمولیت سے کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور سٹی وارڈنز میں انٹی انکروچمنٹ فورس کے ذریعہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ شہر میں چارجڈ پارکنگ کے لئے بھی سٹی وارڈنز تعینات کئے جائیں گے۔

پارکنگ کو منظم انداز سے پارک کرنے کے لیے سٹی وارڈنز کی تعیناتی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں بے ہنگم پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، سٹی وارڈنز بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ہراول دستہ ہیں اور ہر موقع پر موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈنز کے محکمے کو اپ گریڈ کرکے مزید فعال اور شہر کے لئے موثر بنائیں گے، شہر کے بہتر مفاد میں سٹی وارڈنز کو استعمال کیا جائے گا،جبکہ وارڈنز کے لئے باقاعدہ نئے یونیفار فراہم کئے جائیں گے۔

Related Posts