اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rehbar committee
اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کامشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی نے اہم معاملات پر مشاورت کے لیےاہم اجلاس طلب کرلیا ، کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی اپنی رہائش گاہ پراجلاس کی صدارت کریں گے۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے قانون سازی کے حوالہ سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

اجلاس میں حکومت کے خلاف ممکنہ احتجاج کے بارے میں بھی غور کیا جائے گاجبکہ ن لیگی رہنما احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کی جائے گی اور انکی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی گرفتاریوں سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج خیبرپختونخوا کے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

تمام اپوزیشن ممبرز اجلاس میں اپنی اپنی پارٹی کا مؤقف پیش کریں گے، اجلاس میں کی گئی مشاورت سے اپنے اپنے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا،اجلاس میں9 اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کمیٹی شرکت کریں گے۔

Related Posts