وزیراعظم آج خیبرپختونخوا کے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے آج خیبر پختونخوا  کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، وزرا کی کارکردگی کے مطابق قلم دانوں میں رد و بدل کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کل دورہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم موسم کی خرابی کے باعث ان کاطیارہ پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کرایاگیاتھا ، شاہ محمود قریشی، گورنر کے پی اور عثمان ڈار بھی وزیراعظم کے ہم راہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا طیارہ پشاور میں لینڈ کرگیا

وزیر اعظم عمران خان نے رات پشاور میں گزاری جہاں انہوں نے آج خیبر پختونخوا کابینہ کاخصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے جس کی صدارت وہ خود کریں گے ، اجلاس میں صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، وزرا کی کارکردگی کے مطابق قلم دانوں میں رد و بدل کا بھی امکان ہے۔

وزیر اعظم اجلاس سے قبل گورنر اور وزرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کی منظوری متوقع ہے، یاد رہے کہ عمران خان کل کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے تاجروں اور جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب بھی کیاتھا جہاں ان کاکہناتھا کہ تاجر برادری کی طرف سے بار بار نیب کا مسئلہ سامنے آ رہا تھا ، ہم نے تاجر برادری کوآرڈیننس کے ذریعے نیب سے الگ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: نئے آرڈیننس سے تاجر برادری کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، وزیراعظم

Related Posts