کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 7 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کا دستی بم حملہ، 5 افراد جاں بحق
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کا دستی بم حملہ، 5 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دستی بم حملے اور فائرنگ کے باعث 7 افراد جاں بحق  ہو گئے جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی اور حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ 

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔پولیس اور رینجرز کے کمانڈوز جائے وقوعہ پر تقریباً 1 گھنٹے تک  حملہ آوروں سے مقابلے میں مصروف رہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق، 1 سب انسپکٹر سمیت اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے جبکہ 1 پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ 

اسٹاک ایکسچینج پر آج صبح 10 بج کر 5 منٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جلد ہی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ 

دہشت گردوں کے حملے کی شدت کا اندازہ ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رینجرز اور پولیس کی مزید بھاری نفری فراہم کی جو اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہو گئی اور دہشت گردوں سے مقابلہ تیز کردیا گیا۔ 

قانون نافذ کرنے والوں کی فائرنگ سے   2 حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ 2 دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کے اندر موجود تھے  اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔  بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تصدیق کی کہ تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے شہرِ قائد میں پہلے ہی لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ علاقہ سیل کیے جانے کے بعد عوام الناس کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری آمدورفت کیلئے متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔

Related Posts