راولپنڈی: ٹریفک پولیس اہلکار نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rawalpindi policeman
rawalpindi policeman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ٹریفک پولیس میں تعینات ڈیوٹی آفیسر عاطف رشید نے ایمانداری کی مثال قائم کر تے ہوئے دورانِ ڈیوٹی گم شدہ بچوں اور گمشدہ سامان ملنے پر ان کے لواحقین تک پہنچادیا۔

راولپنڈی میں عاطف رشید نے اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی مخلوق کو بھی اپنا شعار بنا لیا ہے اپنی ڈیوٹی کے دوران ان کو جو گمشدہ سامان ملتا ہے جس میں نقدی اور دیگر قیمتی سامان شامل ہوتا ہے، مختلف ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ان کے مالکان تک پہنچاتے ہیں۔

ان کی سب سے بڑی کوشش یہ ہوتی ہے کہ دوران ڈیوٹی اکثر ان کو چھوٹے بچے جو اپنے والدین سے بچھڑ جاتےہیں ان بچوں کو اپنے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے ان کے والدین کے ساتھ رابطہ کرکہ ان تک پہنچا دیتے ہیں۔

عاطف رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں مجھے ایک شاپر ملا جو سڑک پر کسی کا گرا ہوا تھا جب میں نے اسے کھولا تو اس میں 12لاکھ روپے کی رقم نقدی کی صورت میں موجود تھی جو میں نے بڑی تگ و دو کے بعد اس کے مالک تک پہنچا کر ان کے حوالے کی۔

انہوں نے کہا کہ دو دن قبل ایک چار سالہ بچی سڑک پر کھڑی رو رہی تھی میں اسے اٹھا کر اپنے دفتر لے آیا اور اس کے والدین کو ڈھونڈنے کے لیے رابطے کیے اور آخر کا ر10 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد اس کے والدین سے رابطہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرانوالہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے

عاطف رشید نے کہا کہ اس بچی کی والدہ نے رو رو کر اپنا برا حال کر لیا لیکن جب اس نے اپنی بیٹی کو دیکھا تو بہت خوش ہوگئی اور ڈھیروں دعائیں دینے لگی، انہوں نے کہا کہ میں جو بھی کام کرتا ہوں صرف اپنے رب کو راضی کرنے کےلئے کرتاہوں۔

ان ک کہنا تھا کہ مجھے اس طرح کے ویلفئیر کے کام کرکے روحانی خوشی ہوتی ہے،میں یہ کام اس لیے بھی نہیں کرتا کہ میری مشہوری ہو ،یہ تربیت مجھے میرے والدین نے دی اور جب تک میں زندہ ہوں اس طرح کے فلاح کے کام کرتا رہوں گا ۔

Related Posts