گجرانوالہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

roof collapsed in the site area factory

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجےمیں ایک ہی خاندان کے 3 کمسن بچے جاں بحق جبکہ ان کے والدین زخمی ہو گئے ہیں۔

گجرانوالہ کے علاقے چراغ آباد میں غریب میاں بیوی کے   گھر کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ان کے  2 بیٹے اور  8 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی۔

کرن نامی 8 سالہ بچی کے دونوں بھائی 5 سالہ علی اور 2 سالہ ساحل بھی اس کے ساتھ ہی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے جبکہ ان کے والدین شدید زخمی ہوگئے۔

بچوں کے والدین کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خاتون کا نام ارم جبکہ اس کے شوہر کا نام عرفان بتایا جاتا ہے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سکھر میں  ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 3 بچے گھر کی چھت تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں یہ واقعہ چھت کے بوسیدہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی گزشتہ برس 29 دسمبر کو  ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ مکان تک پہنچ کر ملبہ ہٹانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں بچوں کے والد اور 12 سالہ زخمی بچے کو بچا لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سکھر میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق

Related Posts