کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔خرم شیر زمان
کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔خرم شیر زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔

پارٹی سیکرٹریٹ ”انصاف ہاؤس“ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ بد انتظامی کے باعث بارش رحمت کی بجائے زحمت بن جاتی ہے جبکہ نالوں کی صفائی کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوگیا جو انتہائی شرمناک بات ہے۔

گفتگو کے دوران رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ لگتا ہے کراچی نہیں بلکہ دبئی  بلاول بھٹو زرداری کا شہر ہے، کیا بلاول نے کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد سندھ حکومت کا کوئی اجلاس طلب کیا؟ کچرے کی صفائی کے ذمہ دار وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہیں۔

رکنِ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت میں صوبائی وزراء کو جو فنڈز دئیے جاتے ہیں، جو پیسہ دیاجاتا ہے وہ کہاں خرچ کیا جاتا ہے، کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ کیا بلاول بھٹو زرداری نے اپنے وزراء یا پی پی پی رہنماؤں سے یہ سوال کیا کہ کراچی کے علاقے بارش میں کیوں ڈوب گئے؟

خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کے نالے صفائی نہ ہونے کے باعث کچرے اور غلاظت سے بھرے ہوئے ہیں۔ جناح ہسپتال میں بھی گھنٹوں تک پانی کھڑا رہا۔ نالوں کی صفائی کیلئے ملنے والی امداد کا آڈٹ ہونا چاہئے۔ سندھ حکومت کے حکمران بدعنوان ہیں جو پیسہ عوام پر خرچ نہیں کرتے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ  سےپلانٹس کے نام پر33 ارب  لوٹے گئے، خرم شیر زمان

Related Posts