سندھ کے عوام کو آر او پلانٹس کے نام پر33 ارب روپے کاٹیکا لگایا گیا، خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویکسین لگوانے کیلئے آئے لوگوں پر پولیس کاتشدد قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان
ویکسین لگوانے کیلئے آئے لوگوں پر پولیس کاتشدد قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، ارسلان گھمن، عمران صدیقی، رزاق باجوہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج بھی ہم ایک ادارے کی کرپشن پر بات کررہے ہیں،آر او پلانٹس کی ایک رپورٹ پڑھی جس میں عوام کو ٹیکا لگایا گیا۔

انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ لیاری اور کیماڑی میں لگے آر او پلانٹ ابھی تک بند پڑے ہوئے ہیں،تھرپارکر میں سارے آر او پلانٹ بند پڑے ہیں۔

مراد علی شاہ کے حلقے میں 3 آر او پلانٹ بند ہیں،منچھر جھیل پر 40 آر او پلانٹ لگائے گئے،اس میں 38 آر او پلانٹ بند ہیں،تھرپارکر 7 اضلاع میں 90 فیصد بند پڑے ہیں،جس شخص کو کنٹریکٹ دیا گیا اس کا نام عمر گیلانی ہےپاک اوئسس کو سارا ٹھیکہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کو پاک اوئسس کے نام پر لوٹا گیا،اعجاز احمد کے خلاف انکوائری کی جائے،سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،اس وقت کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ، سابق چیف سیکریٹریز کو بھی بلایا جائے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سب اسٹینڈرڈ فلٹر پلانٹ استعمال کیے گئے،سندھ کے عوام کو 33 ارب روپے کاٹیکا لگایا گیا،بلاول اپنے ڈیڈی سے پوچھیں 33 ارب کہاں گئے۔

خرم شیرزمان نے کہا کہ نیب نے ابھی تک آر او پلانٹ پر تحقیقات نہیں کی،وفاق سے مطالبہ ہے آر او پلانٹ جو سندھ حکومت نے لگائے اس پر تحقیقات کرے،7 سال پہلے یہ پروجیکٹ شروع گیا کیا،13 ارب میں 750 آر او پلانٹ لگانے تھے،،عوام کو زور کا ٹیکا لگایا گیا،750 میں 578 آر او پلانٹ لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے پانچ ارب مینٹیننس کے نام پر لیے گئے،90 سے 95 فیصد آر او پلانٹ بند ہیں،امیر مسلم ہانی نے بھی ان آر او پلانٹ کا وزٹ کیا،دو دن پہلے بلاول بڑی تعریفیں کررہے تھے،بلاول اپنے والد سے پوچھیں ایشیاء کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کا کیا ہوا،منی لانڈرنگ کے بعد ایشیاء کا سب سے بڑا فراڈ یہ ہے،چیف جسٹس صاحب اس کا نوٹس لیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ عمر گیلانی پاکستان کے امیر ترین شخصیت ہیں،دبئی کے مہنگے علاقے میں رہتے ہیں،جو اس پروجیکٹ میں تھے آج ان کے گھر لندن میں ہیں،شرجیل میمن، ناصر شاہ، اویس ٹپی، جام خان شورو سے حساب لیا جائے۔

مزید پڑھیں:افسران کی کوئی کمی نہیں، اب جو کام کریگا وہی عہدے پر رہے گا، ایم ڈی واٹر بورڈ

بند آر او پلانٹس کی پیمنٹ ہوگئی لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہیں،ہم اس کرپشن کے خلاف نیب جارہے ہیں،اگلے ہفتے اینٹی کرپشن جائیں گے اور ان سے اس حوالے سے پوچھیں گے،اینٹی کرپشن صوبے میں لوٹ مار کرنے والوں کو سپورٹ کررہی ہے۔

Related Posts