قاتل حسینوں کے نام، ڈرامے نے برطانوی ایشین فلم فیسٹیول میں جگہ بنالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قاتل حسینوں کے نام، نے یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں جگہ بنائی
قاتل حسینوں کے نام، نے یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں جگہ بنائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اداکارہ صنم سعید اور ثروت گیلانی کی اداکاری میں بننے والی خواتین پر مبنی ڈرامہ ’قاتل حسینوں کے نام‘ کا آخر کار لندن میں 24ویں یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر ہو گیا۔

برطانوی ہندوستانی ہدایت کار مینو گوڑ کی مدد سے اور فرجاد نبی اور گور کے ذریعہ لکھی گئی یہ سیریز سات خواتین کی چھ کہانیوں پر مشتمل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

قاتل حسینوں کے نام میں احسن خان، عثمان خالد بٹ، شہریار منور، سلیم معراج، سمیعہ ممتاز، صنم سعید، ثروت گیلانی، مہر بانو، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر اور ایمان سلیمان پر مشتمل ایک بہترین کاسٹ ہے۔

قاتل حسینوں کے نام کو اندرون شہر کی لازوال گلیوں میں ترتیب دیا گیا ہے- اس میں ایک افسانوی محلہ اور یہ دھوکہ دہی، غصے اور انتقام کے جال میں ہونے والے پیار، ہوس، طاقت، اور نجات کی کہانیوں کو پیش کیا گیا ہے۔

انتھولوجی کی ہر کہانی میں خواتین کی بے خوفی اور ان کے دھوکے کا بدلہ لینے کے عزم کو دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سینیئرز کی غلط بات جونیئرز کے مستقبل کو بھی تباہ کرسکتی ہے، عروہ حسین

اس سیریز کو حسن رضا عابدی اور شیلجا کیجریوال نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ چھ اقساط والی ویب سیریز 10 دسمبر 2021 کو ریلیز ہوئی۔

Related Posts