سینیئرز کی غلط بات جونیئرز کے مستقبل کو بھی تباہ کرسکتی ہے، عروہ حسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیئرز کی غلط بات جونیئرز کے مستقبل کو بھی تباہ کرسکتی ہے، عروہ حسین
سینیئرز کی غلط بات جونیئرز کے مستقبل کو بھی تباہ کرسکتی ہے، عروہ حسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عروہ حسین نے سینیئر اداکار اعجاز اسلم کی جانب سے اپنے حوالے سے سنی سنائی باتوں کو ٹی وی اسکرین پر کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیئرز کی ایک غلط بات جونیئرز کے مستقبل کو بھی تباہ کرسکتی ہے۔

 خیال رہے کہ کچھ دن قبل اعجاز اسلم نے ’دی کپل شو‘ میں کہا تھا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ عروہ حسین کا شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکاروں اور ہدایت کاروں سے رویہ ٹھیک نہیں ہوتا۔

 بعدازاں انہوں نے واضح کیا تھا کہ میں نے خود ایسی کوئی بات نہیں دیکھی اور نہ ہی انہوں نے عروہ حسین کے ساتھ کبھی کام کیا ہے مگر انہوں نے ان سے متعلق کچھ غلط باتیں سن رکھی ہیں۔

 اداکار کے مطابق انہوں نے سن رکھا ہے کہ عروہ حسین نے ایک بار ایک ہدایت کار کو بھی جھاڑ پلادی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر عروہ حسین سے متعلق مذکورہ باتیں درست ہیں تو انہیں اخلاقیات سیکھنے کی ضرورت ہے، تاہم وہ یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ مذکورہ باتیں سچی ہیں۔

حال ہی میں سینیئر اداکار اعجاز اسلم کے اس بیان پر عروہ حسین نے افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سینیئرز کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی چھوٹی غلط بات بھی جونیئرز کی ذہنی صحت اور کیریئر کو خراب کر سکتی ہے۔

 

اپنی پوسٹ میں عروہ حسین نے کہا کہ تمام سینیئرز کی عزت کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہ ان کی رائے کا احترام بھی کرتی ہیں، تاہم وہ یہ بھی امید رکھتی ہیں کہ سینیئرز کو بھی بولتے وقت جونیئرز کے جذبات، احساسات اور کام کا خیال رکھنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ سینیئرز کو سوچنا چاہیے کہ جونیئرز کے حوالے سے بات کرتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیوںکہ ان کی ایک چھوٹی سی غلط بات بھی دوسروں کی ذہنی صحت اور کیریئر کو تباہ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ نے دانیہ شاہ کا موازنہ سجل علی سے کردیا

 خیال رہے کہ اپنی پوسٹ پر اعجاز اسلم کا نام لکھے بغیر عروہ حسین نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ وہ اپنے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کے ساتھ تخلیقی بحث کرتی ہیں اور انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان کی بحث ڈراما سازوں کو ناگزیر لگتی ہے۔

انہوں نے اپنےبیان میں کہا کہ میں نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا اور نہ ہی وہ ان سے متعلق مزید کوئی رائے رکھتی ہیں۔

 دریں اثناء عروہ حسین نے ’دی کپل شو‘ کے میزبانوں آغا علی اور حنا الطاف کی تعریف کی کہ وہ اعجاز اسلم کی جانب سے کہی گئی باتوں پر نہیں گئے اور نہ ہی انہوں نے ان کا ساتھ دیا۔

Related Posts