ہم وزارتیں نہیں لینگے، نہ پی ٹی آئی حکومت بناسکے گی۔قمر زمان کائرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اداروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، قمر زمان کائرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیراور پی پی پی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم وزارتیں نہیں لیں گے، نہ ہی پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنا سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم وزارتیں لیں گے ہی نہیں اور نہ ہی مذاکراتی کمیٹی کے ایجنڈے میں یہ بات شامل تھی کہ پیپلز پارٹی سرکاری کابینہ کا حصہ بنے گی۔

بیان میں سابق وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ تحریکِ انصاف وفاق یا پنجاب میں حکومت بنا سکے۔حکومت سازی پر مشاورت جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین آئندہ ماہ 2 مارچ تک نئے وزیراعظم کو منتخب کریں گے۔

پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب تک نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جاتا ہے، اس وقت تک باقی معاملات طے کیے جارہے ہیں تاکہ پھر بعد میں مسائل نہ ہوں۔ یاد رہے کہ عام انتخابات کے بعد 12 روز گزر جانے کے باوجود حکومت سازی نہیں ہوسکی۔

حکومت سازی کیلئے پی پی پی، مسلم لیگ (ن)، تحریکِ انصاف، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مابین رابطوں، ملاقاتوں اور باہمی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگ اور پی پی پی کے مابین مذاکرات آج بھی ہوں گے۔ 

Related Posts