لاہور دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب پہنچ گئے ہیں،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب پہنچ گئے ہیں،پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کرعوام کو اچھی خبر سنائی گے۔

جمعرات کو جوہرٹاؤن دھماکہ پرویڈیو بیان میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے جوہرٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے، پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کرعوام کو اچھی خبر سنائی گی۔

وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی،افغانستان بارڈ رپرہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے۔

پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے،پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:نااہل پی ٹی آئی حکومت ملک میں تمام بحرانوں کی ذمہ دار ہے، مرتضیٰ وہاب

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان بارڈ رپرہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے، پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنا نا شروع کیے ہیں جس میں وہ ناکام ہوں گے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔

Related Posts