پنجاب حکومت نے مالی سال 22-2021 کے لیے بجٹ پیش کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت نے مالی سال 22-2021 کے لیے بجٹ پیش کردیا
پنجاب حکومت نے مالی سال 22-2021 کے لیے بجٹ پیش کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پنجاب حکومت نے مالی سال 22-2021 کے لیے بجٹ پیش کردیاگیا ہے، تاہم اس دوران پنجاب اسمبلی میں شدید بد نظمی دیکھی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پرویز الہیٰ کی سربراہی میں نئی عمارت میں منعقد کیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے مالی سال 22-2021 کے لیے بجٹ پیش کردیا۔

اسمبلی ہال میں بجٹ کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید شور شرابا کیا گیا، اپنی تقریر کے دوران مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ پنجاب کے پیش کردہ بجٹ کی مالیت 2653 ارب روپے ہے۔ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو پنجاب میں نافذ کیا جائے گا۔

شعبہ صحت کے لئے98 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لئے کل بجٹ کا 35 فیصدخرچ کیا جائے گا، لاہور میں 14 ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار بستر پر مشتمل اسپتال کی تعمیر شروع ہو گی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا پویلین اینڈ کلب اور الٰہ دین پارک شاپنگ سینٹر کو 2 روز میں گرانے کا حکم

Related Posts