سپریم کورٹ کا پویلین اینڈ کلب اور الٰہ دین پارک شاپنگ سینٹر کو 2 روز میں گرانے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کا پویلین اینڈ کلب اور الٰہ دین پارک شاپنگ سینٹر کو 2 روز میں گرانے کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سپریم کورٹ نے پویلین اینڈ کلب اور الٰہ دین پارک شاپنگ سینٹر کو غیر قانونی قرار دے کر 2 روز کے اندر اندر مسمار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پویلین اینڈ کلب کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔

دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ زمین کو غیر قانونی طور پر کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا جس پر تعمیرات کی گئیں۔

عدالتِ عظمیٰ نے راشد منہاس روڈ پر یو بی ایل کمپلیکس سے متصل زمین بھی خالی کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے 2 روز میں پویلین اینڈ کلب اور الہٰ دین پارک کا شاپنگ سینٹر گرانے کا حکم دے دیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سپریم کورٹ نے انسدادِ تجاوزات کے متاثرین کی اورنگی نالہ اور گجر نالہ پر  آپریشن روکنے اور معاوضہ ادا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

آج  سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نالوں پر حکمِ امتناع کو کالعدم قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا اورنگی، گجر نالہ کے اطراف آپریشن جاری رکھنے کا حکم

Related Posts