تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک، جہانگیر ترین گروپ کا اعلان کردیا گیا، ذرائع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک، جہانگیر ترین گروپ کا اعلان کردیا گیا، ذرائع
تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک، جہانگیر ترین گروپ کا اعلان کردیا گیا، ذرائع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا، جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گروپ کا نام جہانگیر ترین ہم خیال گروپ رکھا گیا ہے، ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر، سعد اکبر نورانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی سے حلف لے لیا گیا،جہانگیر ترین گروپ کی طرف سے اراکین اسمبلی ممبران کو عشائیہ دیا گیا، جبکہ ہم خیال گروپ نے پنجاب اسمبلی میں جمعہ کے روز پاور شو کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب ملک نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کل جہانگیرترین کی پیشی ہے،جہانگیرترین کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،آج کی میٹنگ میں 31ارکان شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوکمزورنہیں سپورٹ کریں گے،ہمارا گروپ توپہلے دن سے تھا،ہمارا کوئی بیان وزیراعظم کے خلاف نہیں،جبکہ نعمان لنگڑیال کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئی حلف نہیں لیاگیا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے احمقانہ فیصلوں کاخمیازہ عوام بھگت رہی ہے،فردوس عاشق

Related Posts