ن لیگ کے احمقانہ فیصلوں کاخمیازہ عوام بھگت رہی ہے،فردوس عاشق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بُت پاش پاش ہو گئے‘فردوس عاشق اعوان
آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بُت پاش پاش ہو گئے‘فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگی حواریوں، جواریوں اور کنیزوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے،کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی بات کرنے والے شاہی چیلے اور کنیزیں عوام کو بتائیں کہ ان کے ڈکیٹ لیڈر ملک اور صوبے کو سر سے لیکرپاں تک قرضوں میں ڈبو کر گئے۔

ن لیگ کے احمقانہ فیصلوں کاخمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔ ان خیالات کا معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ کنیزوں اور حواریوں کا کام ہی جھوت منافقت اور دروغ گوئی ہے۔

رمضان المبارک کے اختتام کیساتھ ہی شیطانی ٹولہ جھوٹ بولنے کی نوکری پر واپس آچکا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شخصیت اور قیادت ایمانداری اور اصول پسندی میں اپنی مثال آپ ہے،جس کی دنیا بھی معترف ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار ملک اپنے پاں پر کھڑا ہو رہا ہے۔کورونا جیسے مشکل حالات میں جہاں دنیا کی معیشت سکڑ رہی ہے،الحمداللہ پاکستان کی معیشت روز بروز ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جہاں عوام کو ریلیف دیناحکومت میں فرائض میں شامل ہے وہاں ملکی وسائل کو لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

غلامانہ سوچ کے حامل ن لیگ کے چیلوں کا چیخنا چلانا کسی کام نہیں آئے گا۔وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کو ریلیف دے گی اور چوری و لوٹ مار کا حساب لٹیرے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بہترین حکمت عملی سے معیشت کو آگے بڑھانے اور ان نازک حالات میں کمزور طبقات کی بھرپور مدد کرنے پر عالمی ادارے وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ سابق نا اہل حکومتوں نے معیشت کو گہرے گھا لگائے جس کی بدولت مہنگائی میں اضافہ ہوا۔قوم لوٹ مار کی رسیا سابق حکومت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں سے دن بدن مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہے۔سی پیک پر زوروشور سے کام جاری ہے،جلنے والے جلتے اور جھوٹ بہتان لگاتے رہیں گے اور پی ٹی آئی حکومت سی پیک سمیت ترقیاتی منصوبوں پر برق روی سے کام جاری و ساری رکھے گی۔

کنیزیں اور حواری یہ بتائیں کہ ن لیگ نے کیسے چینی چوری کی،اربوں کھربوں کی سبسڈی لی،حد تو یہ ہے کہ ایک شوباز وزیراعلی اپنی ہی ملوں کو سبسڈی دیتا رہا جو اب ملک سے رفوچکر ہونا چاہتا ہے۔

Related Posts