تحریکِ انصاف 3مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراجِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: متنازعہ انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی منتخب کرانے والی جماعت تحریکِ انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت امیدواروں کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلئے 23 اور24 فروری کی تاریخ دی گئی ہے۔

تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے اسکروٹنی 25فروری کو ہوگی جبکہ الیکشن میں کاغذاتِ نامزدگی پر فیصلے 27فروری تک کیے جائیں گے۔

انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی جو تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کے علاوہ چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی جس میں اہم عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے الگ ہو گئے، گزشتہ برس انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کے مطابق بیرسٹر گوہر خان پارٹی کے نئے سربراہ بن گئے ہیں۔

دسمبر کے دوران انٹر پارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر نے پشاور میں تمام امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کردیا۔ بیرسٹر گوہرخان نے عمران خان کی جگہ پی ٹی آئی کی قیادت سنبھال لی۔

Related Posts