تحریک انصاف راولپنڈی کی تنظیم سازی مکمل،حلف برداری کل ہوگی، شہریار ریاض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI Rawalpindi Organization Will Be Tak oath Tomorrow: Shehryar Riaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے ضلعی صدر شہریار ریاض نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

10اکتوبر کو لیاقت باغ میں دن 2بجے تقریب حلف برداری ہوگی جس میں ایم این اے صداقت علی عباسی، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عامر محمد کیانی اورکوآرڈینیٹر سیف اللہ خان نیازی سمیت اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ تنظیم کا مقصد اختیارات کو نچلی سطح پر منتقلی ہے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا، لوگوں کواپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کیلئے ایم این اے یا ایم پی اے کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا بلکہ ان کے تمام مسائل تشکیل دی گئی تنظیموں کے ذریعے حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے میںیہی کہوں گا کہ تمام چور اپنی چوری چھپانے کیلئے جمع ہوگئے ہیں لیکن حکومت ان سے ڈرنے یا گھبرانے والی نہیں ہے۔

ہم اپنی 5سالہ مدت پوری کریں گے، ہم اس وقت عوام کیلئے اصلاحات پر کام کررہے ہیں جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے،انہوں نے کہاکہ تنظیم سازی ایک مشکل مرحلہ تھا کیونکہ اس میں آپ ہر عہدیدار کو مطمئن نہیں کر سکتے لیکن پھر بھی ہم نے یہ مرحلہ بہت احسن طریقے سے حل کرلیاہے۔

تنظیم سازی کے بعد تمام علاقوں کے عہدیدار عوام کو میسر ہوں گے اور علاقے کے مسائل کو فوری طور پر حل کیاجائے گاجبکہ اس وقت ملک کو اتحاد ویگانگت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی پیکیج کا جزائر کی آبادکاری سے کوئی تعلق نہیں،گورنر سندھ

ہم چاہتے ہیں کہ گزشتہ حکومتوں کی طرح لوگوں کومسائل میں نہ الجھائیں بلکہ ان کے مسائل حل ہونے چاہئیں، تحریک انصاف کے منشور کے مطابق ہمیں ہر پاکستانی کو انصاف مہیا کرنا ہے جو کہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

Related Posts