کراچی پیکیج کا جزائر کی آبادکاری سے کوئی تعلق نہیں،گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran wants to expedite work on Bundal Island: Governor Ismail

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی پیکج میں سے بنڈل اور بڈو جزائر کی ترقی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی پیکیج کا جزائر کی آبادکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیر اعظم کراچی کے جزائر پر 2 نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں، بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہی حصہ رہے گا، ڈیڑھ لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی، بنڈل آئی لینڈ سے ہونیوالی آمدنی سندھ حکومت کو جائے گی۔

کسی کو منصوبے پر تحفظات نہیں ہونے چاہئیں، سندھ میں سیاحت کی کمی منصوبہ پوری کرے گااورسندھ کا بنڈل آئی لینڈ دبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دیگا۔معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کروں گا۔

جمعرات کو وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم کراچی کے جزائر پر 2 نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں، بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہی حصہ رہے گا، ڈیڑھ لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی، بنڈل آئی لینڈ سے ہونیوالی آمدنی سندھ حکومت کو جائے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں میٹنگ بنڈل آئی لینڈ اور راوی سٹی سے متعلق تھی، وزیراعظم کی خواہش ہے بنڈل آئی لینڈ ، راوی سٹی سے زیادہ بہتری سے ابھرے ، دو نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں، بنڈل آئی لینڈ کوئی ہاؤسنگ پراجیکٹ نہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ آلودگی کے مسائل کو مدنظر رکھ کر جامع ماسٹر پلان کے تحت شہر آباد کیا جائے گا، بنڈل آئی لینڈ کے پانی کو صاف کیا جائے گا، بنڈل آئی لینڈ کو اٹھا کر اسلام آباد نہیں لے آئیں گے، 40 سے 50 لاکھ سیاح آئیں گے، تمام ریونیو سندھ حکومت کو جائے گا۔

گو رنر سندھ نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ میں شہر بسانے کے لیے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جائیگا، تمام دنیا سے لوگ وزیراعظم ہاؤس میں رابطہ کر رہے ہیں، بین الاقومی سرمایہ کار اس میں دلچسپی لے رہے ہیں، پراجیکٹ سے 50 بلین ڈالرز آئیں گے،ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان، علی زیدی اور عمران اسماعیل کے پلاٹ نہیں ہوں گے، بنڈل آئی لینڈ کی ترقی سے سندھ کی ترقی جڑی ہے، بنڈل آئی لینڈ دبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نئے شہر بڑے بڑے ملکوں میں بسا گئے ہیں، وزیراعظم سندھ کے دوسرے اضلاع کے لیے بھی پیکجز کا سوچ رہے ہیں، سندھ حکومت اور وفاق کے ساتھ فشریز کے لوگ بھی ہمارے ساتھ ہوں گے، یہ منصوبے پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے جائیں گے، کسی کو اس منصوبے پر تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔

سندھ میں سیاحت کی کمی یہ منصوبہ پوری کرے گا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہم پانی کی صفائی کے پلانٹ بنا رہے ہیں، جزائر کے معاملے پر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، سرکلر ریلوے کراچی کے عوام کے لیے ہے، تمام منصوبے سندھ کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ پر کوئی قبضہ کرنے جارہا ہے، جب نیا شہر آباد ہوگا تو نوکریاں تو سندھ کے لوگوں کو ہی ملیں گی۔علی زیدی نے کہا کہ ہم روزانہ بڑی مقدار میں گندا پانی اور سالڈ ویسٹ سمندر میں پھینک رہے ہیں۔

سمندر کے پانی کا رنگ تک تبدیل ہوگیا ہے، گندیپانی کی ٹریٹمنٹ کیلئے پلانٹ لگائیں گے، سیاسی اختلاف ایک طرف ہم پاکستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں،سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

گور نر سندھ نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آئی لینڈ والے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کروں گا۔

علی زیدی نے کہاکہ اس سے قبل مذکورہ جزائر کی لیز پورٹ قاسم نے دی تھی اور بنڈل آئی لینڈ 1973 کے ایکٹ کے تحت پورٹ قاسم اتھارٹی کا حصہ ہے اس لیے معاملے کو سیاسی نہ بنائیں۔

مزید پڑھیں:روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

علی زیدی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ پر کوئی قبضہ کرنے جارہا ہے اس لیے ہم سندھ حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد سے متعلق سوال کے جواب میں علی زیدی نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور وہ اپنے جمہوری حق کے تحت احتجاج کررہے ہیں تو کرنے دیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بنڈل آئی لینڈ سے متعلق امور سندھ حکومت سے مل کرطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران اسماعیل سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے خاطر خواہ مواقع میسر ہوں گے۔

Related Posts