سیاسی کارکن کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر تحریکِ انصاف ناراض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی کارکن کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر تحریکِ انصاف ناراض
سیاسی کارکن کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر تحریکِ انصاف ناراض

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی بلال احمد غفار نے سیای کارکن کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی بلال غفار نے سیاسی پارٹی کے کارکن کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی بلال احمد غفار نے کہا کہ سیاسی جماعت سے وابستگی کی وجہ سے ایسے سیاسی کارکنان کے لیے کوئی قانون نافذ نہیں کیا جاتا۔ البتہ کوئی عام آدمی ایسا کام نہیں کرسکتا۔

پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ اگر کسی عام انسان کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی جاتی تو اب تک دولہا اور باراتی تھانے پہنچ جاتے، لیکن یہاں قانون نافذ نہیں کیا گیا۔

بلال غفار نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے محمود آباد میں پیش آیا۔ محمود آباد تھانے کی حدود میں دولہا خود بھی ہوائی فائرنگ کرتا رہا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

رکنِ سندھ اسمبلی کے مطابق مقامی لوگوں نے علاقہ پولیس کو فائرنگ کے واقعے کی شکایت کی لیکن متعلقہ پولیس نے اس پر کوئی کارروائی نہ کی، جبکہ یہ  صوبائی وزیر سعید غنی کا حلقۂ انتخاب ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی  کی ایم اے جناح روڈ پر پولیس نے نوجوان شہری کو بائیک روکنے کا اشارہ کیا، ہدایت پر عمل نہ کیے جانے پر  پولیس نے شہری پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ 

اہلکار کے مطابق8 جنوری کو فائرنگ سے ہم شرافت نامی شخص کو ڈرانا چاہتے تھے، کراچی کے حالات کے پیش نظر مشکوک افراد پر نظر رکھنا پولیس کا فرض ہے، تاہم نیچے کی سمت چلائی جانے والی گولی زمین سے ٹکرا کر شہری کو جا لگی۔

مزید پڑھیں: ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی فائرنگ، شہری زخمی

Related Posts