کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی فائرنگ، زخمی شہری ہسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، زخمی شہری ہسپتال منتقل
کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، زخمی شہری ہسپتال منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی  کی ایم اے جناح روڈ پر پولیس نے نوجوان شہری کو بائیک روکنے کا اشارہ کیا، ہدایت پر عمل نہ کیے جانے پر  پولیس نے شہری پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شہری کو ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔ 

اہلکار کے مطابق فائرنگ سے ہم شرافت نامی شخص کو ڈرانا چاہتے تھے، کراچی کے حالات کے پیش نظر مشکوک افراد پر نظر رکھنا پولیس کا فرض ہے، تاہم نیچے کی سمت چلائی جانے والی گولی زمین سے ٹکرا کر شہری کو جا لگی۔ حادثہ غلطی کے باعث ہوا۔

زخمی ہونے والے شرافت کو ہسپتال پولیس نے خود منتقل کیا جبکہ اہلِ خانہ کے مطابق شرافت نامی شہری دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے لیے گیا جس پر پولیس نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

دوسری  جانب انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی سندھ) نے شہری پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقہ ایس ایس پی سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ واقعے کی تفصیلی تفتیش ضروری ہے۔ زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Posts