تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شکور شاد کی استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شکور شاد کی استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن معطل
تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شکور شاد کی استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی شکور شاد کی استعفیٰ منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں حکم دیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی شکور شاد کا استعفیٰ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے منظور کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ نے رکنِ اسمبلی شکور شاد کی ذاتی درخواست پر معطل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کو ڈاکوؤں اور مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔خالد مقبول

ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران رکنِ اسمبلی شکور شاد کے وکیل نے دلائل دئیے کہ میرے مؤکل نے استعفیٰ نہیں دیا۔ پارٹی کے ہیڈ آفس میں بیٹھے کمپیوٹر آپریٹر نے 123 استعفے ٹائپ کرکے روانہ کردئیے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 123 ٹائپ شدہ استعفوں میں سے 11 کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کر لیا جس میں میرے مؤکل شکور شاد کا استعفیٰ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ شکور شاد نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر رکنِ قومی اسمبلی کی نشست جیتی جسے پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے شکور شاد کو حکم دیا کہ اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں۔ عدالت نے درخواست گزار کی گزارش پر الیکشن کمیشن سے بھی 14 روز میں جواب طلب کیا ہے۔

 

Related Posts