مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر ان کے پاس جائیں، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ میں سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ان کے پاس جائیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا سارا گند مصطفیٰ کمال کے پاس چلا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال الطاف حسین کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کی زبان سیاسی نہیں ہے، مصطفیٰ کمال اپنی زبان سے اپنی تربیت کا پتہ بتا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ زیادتیاں کیں، معیشت کا پہیہ نہیں چل رہا۔وزیرِ خزانہ

Related Posts