تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال نو ارب دس کروڑ ڈالر قرض ادا کیا۔ رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال نو ارب دس کروڑ ڈالر قرض ادا کیا۔ رپورٹ
تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال نو ارب دس کروڑ ڈالر قرض ادا کیا۔ رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پہلے مالی سال 19-2018ء کے دوران نو ارب ڈالر دس کروڑ ڈالر   گزشتہ حکومتوں کے لیے گئے قرض اور ان پر عائد سود اداکرنے میں خرچ کی ہے ۔کل  سات ارب ڈالر سے زائد رقم اصل قرض جبکہ باقی رقم سود کی مد میں ادا کی گئی۔

ایک سال کی معاشی رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ مجموعی طور پر پاکستان کو دس ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے حاصل ہوئے۔اس میں سے  نو ارب پچاسی کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر قرض اور تینتیس کروڑ ڈالر کی گرانٹس شامل ہیں۔

حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے دو ارب گیارہ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز حاصل ہوئے جبکہ ایک ارب ستانوے کروڑ ستر لاکھ ڈالر دیگر ذرائع سے جبکہ  فارن کمرشل بینکوں سے چار ارب نوے کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا ۔

مسلم ممالک سے بھی پاکستان کو معاشی تعاون حاصل ہوا ہے جبکہ ہمسایہ دوست ملک چین نے بھی پاکستان کو دو ارب ڈالر ڈیپازٹ کروائے ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کومستقبل کے تین سال کے لیے مختلف بیرونی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اس مد میں پاکستان کو پچپن سے ساٹھ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

یاد رہے  کہ مالی سال 20-2019ء کے دوران تجارتی خسارے میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی  ہے جبکہ موجودہ تجارتی خسارہ دو ارب ستائی کروڑ ڈالر ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان پر 88 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالر غیر ملکی قرض ہے جس میں سے گزشتہ چھ مالی سالوں میں 26 ارب 19 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ 2018ء سے اب تک پاکستان پر 4 ارب 55 کروڑ 1 لاکھ 54 ہزار ڈالر قرض ہے۔

مزید پڑھیں:ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے ترقیاتی پروجیکٹس کے لیے 500 ملین ڈالر جاری کردئیے

Related Posts