ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے ترقیاتی پروجیکٹس کے لیے 500 ملین ڈالر جاری کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ADB Approves Grant for Pakistan's Fight Against COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 500 ملین ڈالرز جاری کر دئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حماد اظہر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے موجودہ حکومت کے تجارتی معاملات سے متعلق اصلاحاتی ایجنڈے کو تقویت دینے کے لیے رقم کا اجراء کیاہے۔ اس سے حکومت پاکستان کو بجٹ تیار کرنے  میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک اور اس کے صدرسے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدتی ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے ایشیائی ترقیاتی بینک دو سال سے زائد مدت کے بعد  سامنے آیا ہے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور نے رقم کے اجراء کو  موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے اس پر بینک انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیئے: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے کراچی کے دو زون بنا دئیے۔

Related Posts