رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 29فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 92 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی
رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 92 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مالی سال 20-2019ء کے دوران تجارتی خسارے میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی  ہے جبکہ موجودہ تجارتی خسارہ دو ارب ستائی کروڑ ڈالر ہے۔

گزشتہ ماہ کے دوران معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی اور تجارتی خسارہ 3 ارب 19 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے ۔

حکومت پاکستان موجودہ مالی سال کے اختتام (جون 2020ء) تک تجارتی خسارہ مزید کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گزشتہ مالی سال تجارتی خسارے میں 15.33 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کی پالیسی قرار دی جارہی ہے۔ دستاویزات کے مطابق جولائی کے دوران 4 ارب 15 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں جو گزشتہ مالی سال سے 14.07 فیصد کم ہے۔ درآمدات میں کمی کی وجہ لگژری اشیاء اور آٹو موبائل پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 950 روپے فی تولہ کا اضافہ

اس کے برعکس مصنوعات کی برآمدات میں 14.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال میں 1 ارب 64 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں تھیں جو اب 1 ارب 88 کروڑ ڈالر ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیئے:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے کراچی کے دو زون بنا دئیے

Related Posts