تحریکِ انصاف کی حکومت کام نہیں کرنے دے رہی۔میئر اسلام آباد کا شکوہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کی حکومت کام نہیں کرنے دے رہی۔میئر اسلام آباد کا شکوہ
تحریکِ انصاف کی حکومت کام نہیں کرنے دے رہی۔میئر اسلام آباد کا شکوہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے  میئر شیخ انصر عزیز میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 46ویں اجلاس کے دوران  چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر  پر برس پڑے، انہوں نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کام نہیں کرنے دے رہی۔ 

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا 46 واں اجلاس میئر کی زیر صدارت  پاک چائنہ سینٹر میں منعقد ہوا۔ دوران اجلاس اراکین شہر میں پانی کی قلت پر خوب برسے۔

اراکین کا کہنا تھا کہ پانی کے 60 فیصد کنکشنز غیر قانونی ہیں۔ میئر کو چاہئے کہ فوری طور پر ان کنکشنز کو کاٹنے کے احکامات جاری کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف ملے۔ 

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے  اجلاس کے دوران پانی کنزوینسی چارجز کے اضافی بلوں اور پانی کے بحران پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ن لیگی میئر اسلام آباد اور پی ٹی آئی اراکین کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

 میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز حکومتی اراکین اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت وزارتِ موسمیاتی تبدیلی پر برہم ہوئے۔ میئر نے کہا کہ آپ کی حکومت ہمیں کام نہیں کرنے دے رہی۔

شیخ انصر عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت میں آتے ہی اسلام آباد  کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔  پی ٹی اراکین حکومت نے کہا میئر صاحب سابق حکومت تو آپ کی تھی، تب کام کیوں نہیں کیا؟

اضافی بل بھجوانے پر میئر اسلام آباد نے دوران اجلاس فوری طور پر ڈائریکٹر ریونیو میاں طارق لطیف کو طلب کر کے  وضاحت طلب کرلی۔

اسلام آبادکے شہریوں کو پانی کا بل زیادہ آنے پرمیئر نے بل  قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دے دی ہے۔ میئر نے مزید کہا  کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ٹینڈر موسمیاتی تبدیلی یا لوکل گورنمنٹ کمیشن کی ہدایات پر منسوخ نہیں کیا گیا۔

انصر عزیز نے کہا کہ ان اداروں کی بے جا مداخلت کے باعث بین الاقوامی کمپنیاں بد دل ہو کر بھاگ گیئں۔ ہم بہت جلد دوبارہ ٹینڈر جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن بلدیاتی ایکٹ کی خلاف ورزی کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے جو ناقابلِ قبول ہے۔

Related Posts