آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ، تحریک انصاف کاعدالت جانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous shamim naqvi
firdous shamim naqvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کلیم امام کا تبادلہ روکنے کے لیےتحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے عدالت جانے کااعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل رابطہ کیاہےتاہم وہ اس حوالے سے تصدیق نہیں کرسکتے کہ رابطے کے لیے کون سا ذریعہ استعمال کیاگیا۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو اپنے دفاع کا اختیار ہونا چاہیے، آئی جی سندھ کی تبدیلی قانون کے مطابق ہوگی، بغیر مشاورت آئی جی سندھ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ، عدالت کے دروازے ہمارے اور کلیم امام کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں آئی جی کے لیے نام وفاقی حکومت تجویز کرتی ہے، صوبائی حکومت نہیں، وزیر اعظم کو حق ہے کہ وہ کسی بھی افسر کو بلا سکتے ہیں، ہم نے عمران اسماعیل سے بات کر کے اس معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں دیانتدار پولیس افسران کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے،سندھ میں حالات اچھے نہیں، جرائم میں اضافہ ہوا، تین چار ہفتوں سے آئی جی کی تبدیلی کا اعلان متوقع تھا۔

مزید پڑھیں: کلیم امام کی چھٹی، غلام قادر تھیبو کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دی دے گئی

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلی کے رکھوالے ہیں جہاں سے یہ قانون منظور ہوا، دوم وفاق اور ہمارے درمیان تحریک انصاف کا رشتہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین تقاضہ کرتے ہیں کہ آئی جی کے تبادلے پر قانون کی روح کے مطابق عمل ہونا چاہیے۔

اس دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پہلے کہا تھاکہ سندھ حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی بنانا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کاآئی جی سندھ لگ جائے لیکن ہم سندھ حکومت کو غلط کام نہیں کرنے دیں گے۔

Related Posts