کلیم امام کی چھٹی، غلام قادر تھیبو کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دی دے گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Doctors suggest CM Sindh not to ease off lockdown
sindh CM meeting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کابینہ کے اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی ) کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ غلام قادر تھیبو کو نیا آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔

سندھ کابینہ اجلاس میں آئی جی پولیس کو ہٹانے کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد آئی جی پولیس کے لئے تین نام وفاق کو ارسال کریں گے، تینوں کا تعلق سندھ سے ہی ہے۔

سندھ حکومت اور آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام میں دوریاں شدت اختیار کرچکی ہیں ، آئی جی سندھ کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سےصوبائی حکومت پہلے ہی وفاق کو آگاہ کرچکی تھی۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ میں پولیس افسران کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جب کہ آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے،سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام حکومت اور پولیس افسران میں غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔

دسمبر میں آئی جی سندھ کلیم امام نے چند افسران کو صوبہ بدر کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان فیصلوں نے غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے، فیصلوں نے پولیس کے مورال اور آئی جی کی کمانڈ کو کمزور کیا ہے۔

Related Posts