خیبر پختونخوا میں سنگِ میل عبور، سندھ موئن جو دڑو عہد میں ہے۔ارسلان تاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا میں سنگِ میل عبور، سندھ موئن جو دڑو عہد میں ہے۔تحریکِ انصاف
خیبر پختونخوا میں سنگِ میل عبور، سندھ موئن جو دڑو عہد میں ہے۔تحریکِ انصاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تو سنگِ میل عبور کیے جا رہے ہیں جبکہ سندھ موئن جو دڑو عہد میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے صرف 7 سال میں صوبے کا نقشہ بدل دیا۔

رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تو ترقی ہو رہی ہے جبکہ یہاں سندھ میں پی پی پی نے ہمیں پتھروں کے عہد میں دھکیل دیا جہاں موئن جو دڑو عہد کی یاد تازہ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے گزشتہ روز صحت انصاف پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس حاصل ہوگی۔

خیبر پختونخواہ میں صحت کے حوالے سے صحت انصاف کارڈ جیسا پروگرام لایا گیا جو بہت سے اعلیٰ ترقی یافتہ ممالک میں بھی موجود نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کیلئے نئے قوانین ضروری ہیں۔تحریکِ انصاف

Related Posts