پی ٹی آئی نے سینیٹ امیدواروں کا اعلان کردیا،بڑے بڑے نام شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pti senete candidate

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، پی ٹی آئی نے سینیٹ امیدواروں کیلئے مزید نام فائنل کرلیے۔

خیبرپختونخوا سے ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم کے نام پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے فائنل ہوئے،خیبرپختونخوا کی ٹیکنوکریٹ سیٹ سے ڈاکٹر ہمایوں مہمند کا نام فائنل کیا گیا، خیبرپختونخوا سے فلک ناز چترالی کا نام خواتین نشست کیلئے فائنل کیا گیا۔

دوست محمد خیبرپختونخوا سے ٹیکنوکریٹ سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے، خیبرپختونخوا سے اقلیتی نشست کیلئے گردیپ سنگھ کا نام فائنل کیا گیا، جنوبی پنجاب سے عون عباس، سینٹرل پنجاب سے اعجاز چودھری امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کی لسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بلوچستان سے جنرل نشست پر عبدالقادر، اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد خواتین کی نشست کی امید وار ہونگی۔

PTI senate candidate

خیبر پختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم اور نجیع اللہ خٹک جنرل نشست، دوست محمدمحسود اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند ٹیکنوکریٹ، ثانیہ نشتر اور فلک ناز چترالی خواتین کی نشست جبکہ گردیپ سنگھ اقلیتی امیدوارہونگے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف اورآصف زرداری کا حکومت گرانے کیلئے پی ٹی آئی ممبران سے رابطوں پراتفاق

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں سیف اللہ خان نیازی، اعجاز احمد چوہدری، عون عباس بپی جنرل ، علی ظفر ٹیکنو کریٹ جبکہ ڈاکٹر زرقا خاتون امیدوار ہیں اور سندھ میں فیصل واؤڈا جنرل نشست اور سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی نشست پر امیدوار ہونگے۔

 

Related Posts