اسٹاک مارکیٹ کریش، انڈیکس میں 2000پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX crashes as KSE 100 index loses over 2000 points

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پیر کو عام تعطیل کی وجہ سے پورے دن بند رہنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو پہلے کاروباری روز کورونا وائرس کے منفی معاشی اثرات کی وجہ سے انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی، کاروبار کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے ہوا۔ اور مارکیٹ کھلتے کے ساتھ ہی 5 فیصد گر گئی۔

5 فیصد گرنے کے بعد مارکیٹ میں 2 گھنٹوں کے لئے ٹریڈنگ روک دی گئی جبکہ دو گھنٹے کے بعد ٹریڈنگ بحال ہونے کے باوجود انڈیکس میں گراوٹ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن: پاکستان ریلوے کا ملک بھر میں ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ

منگل کو کاروبار کے اختتام پر 2102 پوائنٹس کمی کے بعد انڈیکس 28 ہزار 564 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ شیئرز کی مالیت کم ہونے کے سبب سرمایہ کاروں کے 300 ارب سے زائد ڈوب گئے ۔

Related Posts