لاک ڈاؤن: پاکستان ریلوے کا ملک بھر میں ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن: پاکستان ریلوے کا ملک بھر میں ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ
لاک ڈاؤن: پاکستان ریلوے کا ملک بھر میں ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر وفاقی وزارتِ ریلوے نے پاکستان بھر میں ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کورونا وائرس کے پیشِ نظر صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے فیصلے کے مطابق آج رات 12 بجے سے ٹرین سروس معطل کردی جائے گی۔ 

آج رات 12 بجے سے معطل ہونے والی ٹرین سروس 31 مارچ تک بند رہے گی۔ ملک کے مختلف شہروں سے ٹرین کے ذریعے آمدورفت مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔ 

وزارتِ ریلوے کی طرف سے ٹرین آپریشن معطل کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ٹرین سروس معطلی کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز کے دوران شہرِ قائد میں ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر معطل نظر آیا۔ عوام کی سہولت کے لیے ہر وقت دستیاب پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر موجود نہیں۔

شہرِ قائد میں بڑی سڑکوں، مرکزی شاہراہوں اور دیگر متعدد علاقوں میں پولیس نے ناکے لگا رکھے ہیں۔ مسلسل گشت جاری ہے۔ سہراب گوٹھ سے لیاقت آباد تک 6 مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاک ڈاون کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ دفعہ 144 کے تحت محکمۂ داخلہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر معطل

Related Posts