مافیا حکومت کے دو سال مکمل، عوام کو نچوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، تیمور تالپور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI should face Foreign Funding case:Taimur Talpur

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کے دو سال دراصل تباہی کے دو سال ثابت ہوئے، ان دو سالوں میں ملکی معیشت بدترین رہی، خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

دو سال کے دوران جمہوریت کے خلاف سازشوں میں تیزی آئی، اٹھارہویں آئینی ترمیم پر حملے ہوئے، 50لاکھ گھر دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، غربت نے لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا ہے۔

ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟ لاکھوں لوگ روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے،۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران نیازی کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ ما فیا حکومت کے دو سال پور ے ہوئے اور عوام کو نچوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، کٹھ پتلی حکومت میں ملک میں پہلی بارشوگرمافیاکےخلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 55 روپے کلو ملنے والی چینی 110 روپے کلو ہو گئی۔

ادویات، خوراک، گورننس، خارجہ پالیسی سمیت ہر جگہ مافیاز کا راج قائم ہوچکاہے جس پر بےشرمی کے مینار بنے وفاقی وزرا فخر محسوس کر رہے ہیں۔

تاریخی مہنگائی، تاریخی بیروزگاری، تاریخی جھوٹ اور پاکستانی قوم کو تاریخی دھوکہ یہ ہے وہ تاریخی کام جو نااہل سلیکٹڈ حکومت نے دو سال میں اپنے چہروں پر سجائے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نےکوئی دھوکہ نہیں دیا۔روزاول سےسونامی لانے کی بات کررہےتھے ۔سونامی تباہی ہے اور وہ معیشت سےلےکرصحافت تک اورسیاست سےلےکرخارجہ امورتک،ہرمیدان میں تباہی لےآیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تو اپنےوعدےکا پکانکلا، غلطی انکی ہےجنہوں نےانکوسمجھنےمیں غلطی کی اوراب عمران نیازی کو سپورٹ کرنے والے پچھتا رہے ہیں۔

دو سالوں میں شوگرکمیشن، آٹا چوری، ماسک چوری، دوائیاں چوری، کیا کیا چوری نہیں کی گئی، سزا کسی کو نہیں ملی، مہنگائی پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

اختیارات نچلی سطح تک دینے کے دعویداروں نے کسی صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے۔ دو سال کے دوران کوئی میگا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، صوبوں کو انکے حقوق نہیں دیے گئے،پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا گیا، برطانیہ کی مثالیں دینے والے عمران خان کہیں موجود ہی نہیں۔

صوبوں میں بے جا مداخلت نے صوبائی معاملات بھی تباہ کردیے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ احتساب کے نام پر ڈرامہ بند ہونا چاہیے، نیب پیشیوں کے ساتھ ساتھ اب تشدد بھی کیا جارہا ہے۔

آج کے بعد کل آنیوالا ہے، عمران نیازی یاد رکھیں، انہیں چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔ غیرجمہوری اور سیاسی انتقام ملک کی بنیادیں کمزور کررہا ہے۔

کٹھ پتلی وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں موجودہ حکومت نے باضابطہ طور پرتسلیم کرلیا ہے کہ نیب عملی طور پر حکومت کا ہی ایک ذیلی ادارہ ہے نہ کہ آئینی طور پر ایک آزاد و خودمختار ادارہ۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے 2 سالہ دورِ اقتدار میں ہمیں بد ترین معیشت دی۔بلاول بھٹو زرداری

صوبائی زیر تیمور تالپور نے کہا کہ تاریک انصاف میں ایک سے بڑھ کر ایک بیوقوف بیٹھے ہوئے ہیں، اگر زرتاج گل تاریک انصاف میں نہ ہوتی تو ہم یہی سمجھتے کہ عمران نیازی سب سے زیادہ بے وقوف ہے۔

Related Posts