حکومت نے سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر جواب جمع کرا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Justice Issa raises serious questions over larger bench for presidential reference

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے حوالے سے حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے جس کے مطابق بے نامی جائیدادیں بناتے وقت جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کی آمدن کے کوئی ذرائع نہیں تھے۔

حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف  ریفرنس کے تحت جمع کرائے گئے جواب میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ آمدن کے ذرائع چھپانے کے لیے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مختلف بے بنیاد حیلے اور بہانے تراش رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی قیادت کے خلاف جعلی ٹوئٹس کرنے پرعامرلیاقت کوہرجانے کانوٹس

حکومتی مؤقف کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بدنیتی پر مبنی ریفرنس دائر نہیں کیا بلکہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے جس کے مقابلے میں جسٹس قاضی فائز شواہد کے بغیر ریفرنس کو حقائق کے منافی قرار دے رہے ہیں جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مؤقف میں کوئی صداقت نہیں کہ ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے عدلیہ کمزور ہوجاتی ہے یا اس کے وقار پر کوئی حرف آتا ہے جبکہ آئین کے مطابق بے نامی جائیدادوں کو ظاہر کرنا اعلیٰ عدلیہ کے جج کے لیے لازمی تھا، اس لیے سپریم جوڈیشل کونسل پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاملے کی صاف و شفاف تحقیقات کرے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا جسٹس فائز عیسیٰ کسی قسم کی مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ہوئے یا نہیں جبکہ اس کے برعکس جسٹس فائز جوڈیشل کونسل انکوائری اور اس سوال سے خود کو بچانا چاہتے ہیں کہ پیسہ  باہر کیسے منتقل ہوا؟ اس لیے ان پر لازم ہے کہ اہلیہ اور بچوں کے ذرائع آمدن فوری طور پر ظاہر کریں اور یہی ان کے پاس بچاؤ کا واحد راستہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مظفرگڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی اورمعروف سیاسی رہنما جمشید دستی کی ایک اور ڈگری جعلی نکلی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے  سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری کو کالعدم قرار دیا ہے،  جمشید دستی کی طرف سے جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی سند کی بھی تصدیق نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کی ایک اورڈگری جعلی نکلی

Related Posts