سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کی ایک اورڈگری جعلی نکلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

jamshed dasti
جمشید دستی کی بس کو تھانہ شاہجمال پولیس نے قبضے میں لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفرگڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی اورمعروف سیاسی رہنما جمشید دستی کی ایک اور ڈگری جعلی نکلی۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے  سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری کو کالعدم قرار دیا ہے،  جمشید دستی کی طرف سے جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی سند کی بھی تصدیق نہ ہوسکی۔

اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تحقیقات کے دوران جمشید دستی کے شناختی کارڈ اوررول نمبرسلپ پر بھی الگ الگ تصاویر پائی گئیں۔

خیال رہے کہ جمشید دستی جعلی ڈگری پر سپریم کورٹ میں کیس پر بطور ممبر قومی اسمبلی سے مستعفی  بھی ہوئے تھے ، وہ اس ضمن میں سیشن کورٹ مظفرگڑھ سے سزا یافتہ بھی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ  اسلامیہ یونیورسٹی کی بی اے کی سند پر جمشید دستی نے وکالت کی ڈگری کے لیے ایل ایل بی میں بھی داخلہ  لے رکھا ہے۔

Related Posts