ے یو آئی قیادت کے خلاف جعلی ٹوئٹس کرنے پرعامرلیاقت کوہرجانے کانوٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Liaquat

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ف کی قیادت کے خلاف جعلی  نوٹیفکیشن  سے متعلق ٹویٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کو5ارب روپےہرجانے کانوٹس بھیج دیاگیا۔

 مولانا فضل الرحمان کو حکومت کی جانب سے لیگل نوٹس کے بعد جے یو آئی نے بھی جوابی کارروائی کر دی۔ جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کے خلاف ٹویٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کولیگل نوٹس بھیج دیاگیا۔

 مولانا عبدالغور حیدری نے سپریم کورٹ کے وکیل کامران مرتضیٰ کے ذریعے قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ 15 دن کے اندر اپنے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کرکے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں، کارکنان اور حامیوں سے معافی مانگی جائے اور پارٹی قائدین، کارکنان اور حامیوں کی ساکھ کو پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے 5 ارب روپے ادا کیے جائیں۔

ے یو آئی ایف نے نوٹس میں موقف اپنایا ہے کہ عامر لیاقت نے من گھڑت الزام لگا کر پارٹی کی شہرت کو داغدار کیا، عامر لیاقت15 روز میں معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام سے منسوب جعلی ’ہدایت نامہ‘ ٹوئٹ کیا تھا۔

جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ ہدایت نامے کو جعلی اور تحریک انصاف کی سازش قرار دے کر اس کی مذمت کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے آئین میں تبدیلی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے الزامات پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

Related Posts