زینب الرٹ بل میں ترمیم سمیت دیگر قومی معاملات پر سینیٹ کا اجلاس آج طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زینب الرٹ بل میں ترمیم سمیت دیگر قومی معاملات پر سینیٹ کا اجلاس آج طلب
زینب الرٹ بل میں ترمیم سمیت دیگر قومی معاملات پر سینیٹ کا اجلاس آج طلب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زینب الرٹ بل میں ترمیم سمیت مختلف قومی و سیاسی نوعیت کے معاملات پر گفت و شنید اور پیشرفت کیلئے سینیٹ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا۔ سینیٹ انتخابات کے بعد صدرِ مملکت نے سینیٹ کا پہلا اجلاس طلب کیا ہے جبکہ سینیٹ انتخابات میں امیدواروں نے 48 خالی ہونے والی نشستوں میں سے 37 پر انتخابات لڑے۔ قبل ازیں پنجاب سے 11 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہو گئے تھے۔

سینیٹ اجلاس ایجنڈے کے مطابق چیئرمین انسانی حقوق فنکشنل کمیٹی کی جانب سے زینب الرٹ بل میں مزید ترمیم کیلئے رپورٹ پیش کی جائے گی جس کے تحت زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020ء میں ترامیم عمل میں لائی جاسکیں گی۔سینیٹ اجلاس میں مذہبی امور کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ 

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے تحت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئین پاکستان 1973ء میں ترامیم اور فوجداری قوانین میں ترمیم پر بھی غور ہوگا جبکہ ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں سینیٹ کا یہ اجلاس ہنگامہ خیز ہوسکتا ہے۔

تحریکِ انصاف حکومت اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم حال ہی میں منعقدہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ سینیٹ اجلاس کے دوران حکومتی وزراء اور اراکینِ سینیٹ کی جانب سے پی ڈی ایم اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے حکومتی وزراء کے خلاف شدید بیان بازی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

Related Posts