وزیرِ اعظم 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ تجاویز پر غور کیلئے وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا
بجٹ تجاویز پر غور کیلئے وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کے دوران 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران سیینٹ انتخابات اور اعتماد کا ووٹ لینے پر گفتگو ہوگی۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے لانگ مارچ اور دیگر چیلنجز پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ ووٹ لینے کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ براڈ شیٹ اسکینڈل بھی زیرِ غور آئے گا۔

کابینہ اجلاس میں براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ کو میٹرو بس اسلام آباد منصوبے پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل کا ڈرافٹ بھی وفاقی کابینہ اراکین کو پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2021ء کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کورونا ایمرجنسی فنڈ میں امداد کی منظوری دی جائے گی۔ نیپرا ایکٹ کے تحت ایپلٹ ٹریبونل کے ممبر فنانس کی منظوری بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجراء سے متعلق ایجنڈے پر بات ہوگی۔ 

  یہ بھی پڑھیں: صادق سنجرانی نے اراکین کو آج عشائیے کی دعوت دے دی

Related Posts