پیپلزپارٹی کاسندھ میں پانی ،بجلی اورگیس کے بحران کیخلاف دھرنا،قراردادیں منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP senators announce protest against inflation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاڑکانہ:پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی قیادت میں سندھ میں پانی کے بحران اور بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جناح باغ چوک لاڑکانہ پر احتجاجی دھرنے میں قراردادیں منظور کی گئی۔

قرارداد نمبر 1 ۔
ارسا پانی کے معاہدے کے تحت پانی پر پہلا حق ٹیل والے صوبے سندھ کا تسلیم کرکے صوبوں کے درمیان پانی کی شفاف تقسیم کی جائے اور سندھ کو اپنے حصے کا پانی دیا جائے۔

قراردادنمبر 2۔
لاڑکانہ۔ارسا چھوٹے صوبوں کی مخالفت کے باجود غیر آئینی طور پر چشمہ جہلم اور ٹی پی لنک کینال کھول کر وفاقی حکومت کی بی ٹیم بن کر سندھ کی زراعت کو تباہ کرکے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔

قراردادنمبر 3۔
لاڑکانہ۔ ارسا فوری طور پر چشمہ جہلم اور تونسا پنجند لنک کینال سے پانی کا بہاؤ بند کرائے اور تونسا سے لے کر گڈو بیراج تک پمپنگ مشینوں کے ذریعے پانی کی چوری کو رکوائے ورنہ ارسا چیئرمین استعفیٰ دیں۔

قراردادنمبر 4۔
لاڑکانہ۔۔ارسا میں چھوٹے صوبوں کی حق تلفی روکنے کے لئےروٹیشن کے تحت سندھ اور بلوچستان صوبے کو ارسا چیئرمین شپ دی جائے۔

قراردادنمبر 5۔
لاڑکانہ۔ پانی کم ہونے کی صورت میں صوبوں کے حصے سے پانی کی کٹوتی برابری کی بنیاد پر کی جائے۔

قراردادنمبر 6۔
لاڑکانہ۔سندھ کی لاکھوں ایکڑ اراضی سمندر کے نذر ہونے سے بچانے اور آبی حیات کو تحفظ دینے کے لئے کوٹری سے نیچے 10ایم اے ایف پانی چھوڑا جائے۔

قراردادنمبر 7۔
لاڑکانہ۔وفاقی حکومت سندھ میں بجلی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کی عوام سے ووٹ نہ ملنے کا بدلہ کے کر جینے جا حق بھی چھین رہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کے بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرکے ٹرانسمیشن لائنیں تبدیل کی جائیں۔

نثار کھوڑو کا خطاب

پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے جناح باغ چوک لاڑکانہ پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بنانے اور ملک کو بچانے والا سندھ ہے،کیا سندھ کو ملک بنانے کی سزا دی جا رہی ہے،وفاقی حکومت سندھ سے پانی بجلی پر زیادتی کرکے ملک سے دشمنی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سندھ کی عوام کے غصے سے شاید واقف نہیں مگر عمران خان کے سرپرست آمر پرویز مشرف سندھ کی عوام سے وافق تھے۔ آمر مشرف کو کالاباغ نہیں بنانے دیا تو سلیکٹڈ عمران خان کیا چیز ہیں، سندھ کی عوام پانی کی زیادتی پر بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

Related Posts