خطرناک ترین سمندری طوفان ہگی بس نے جاپان میں تباہی مچادی، 14افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹوکیو:خطرناک ترین سمندری طوفان ہگی بس ٹوکیو سے ٹکرا گیا،حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہوگئی، سولہ لاپتہ ہیں۔ موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، متاثرہ علاقوں سے لاکھوں افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔

تیزہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درجنوں گھر تباہ ہو گئے،بجلی کی سپلائی معطل ہے،ڈیم بھر جانے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا،دریا پر بنا ریلوے پُل ٹوٹ گیا۔

ہفتے کے روز جاپان میں 60 سال کے دوران آنے والے طاقتور ترین طوفان ہگی بس سے ملک بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جب کہ کئی علاقوں میں سیلاب آچکا ہے۔طوفان کے باعث پروازیں اور ٹرینیں منسوخ ہیں جب کہ دکانیں اور فیکٹریاں بھی بند ہوچکی ہیں۔

یہ طوفان 1958 میں جاپان میں آنے والے اس طوفان سے بھی زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد ہلاک ولاپتا ہوئے تھے۔میٹرولوجیکل ایجنسی نے سیلابوں اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئےکہا ہےکہ طوفان مزید ریکارڈ بارشیں اور طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں

Related Posts