پولٹری کی صنعت کیلئے امدادی پیکیج فراہم کرنے کی سفارش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Poultry sector in crisis, seeks relief assistance from Centre

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نے پاکستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے سبب پاکستان میں پولٹری کی صنعت کو درپیش مشکلات و مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومت پنجاب سے پولٹری کی صنعت کیلئے ایک امدادی پیکیج فراہم کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔

صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے کہ پنجاب کے تمام پولٹری فارمز، ہیچریوں اورپولٹری کی صنعت سے وابستہ افراد کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی موخر کی جائے ،بینکوں سے پولٹری کی صنعت کو سستے قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے اور بند ہونے والے پولٹری فارمز اور ہیچری کے بزنس سے وابستہ اداروں کے بے روزگار ہونے والے ملازمین کو سرکاری فنڈنگ سے تنخواہوں اور ماہانہ گزارہ الاؤنس فراہم کیا جائے۔

ایڈیشنل سیکریٹری پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیریڈیویلپمنٹ نے اس ضمن میں حکومت پنجاب کو خط ارسال کر دیا ہے خط میں حکومت پنجاب کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں پولٹری کی صنعت پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار تھی اس پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے پولٹری کی صنعت کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا ہے کرونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے شادیوں کی تقریبات، عوامی اجتماعات،دعوتوں پر پابندی ملک میں ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس کے بندش کے سبب پنجاب میں پولٹری کے کاروبارسے وابستہ افرادمعاشی تباہی سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کاکورونا متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج

2 ہفتوں کے دوران زندہ مرغی کی قیمت65روپے سے 75روپے فی کلو گرام کم ہو گئی ہے اور اس قیمت کے مذید گرنے کی توقعات بھی ہیں ایڈیشنل سیکریٹری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولٹری فارمز کو چوزوں کی فراہمی کرنے والی ہیچریز بھی حکومت پنجاب کی ہدایت پر بند کر دی گئی ہیں جس کے سبب پولٹری فارمز سے ماہ رمضان میں مرغی کی فراہمی مکمل بند ہو جائے گی جس سے عوام کو ماہ رمضان میں مرغی کی دستیابی ممکن نہیں رہے گی اور اگر اس صنعت کو فوری ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو رمضان المبارک اور عید الفطر مرغی کے بغیر ہوگی لہٰذاحکومت پنجاب اس صنعت کیلئے بھی فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کرے ۔

دریں اثناراولپنڈی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ملک غضنفر اور سیکریٹری جنرل قاضی زاہد محمود اعوان نے پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیریڈیویلپمنٹ کی جانب سے پولٹری کی صنعت کیلئے ایک امدادی پیکیج کی حکومت پنجاب کو سفارش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ پولٹری منڈی میں صفائی اور ادویات کے اسپرے کی اشد ضرورت ہے ۔

حکومت اس جاب بھی توجہ دے اور اس پیکیج کے تحت پولٹری میں ہیچری کی صنعت کو لازمی سروس قرار دیتے ہوئے اسے کی بحالی کاحکم دیا جائے تاکہ چوزوں کی دستیابی ممکن ہو سکے اور اس سے پنجاب بھر کے پولٹری فارمز ماہ رمضان اور عید الفطر کے موقع پر عوام کو سستے داموں مرغی کی فراہمی جا ری رکھ سکیں۔

Related Posts