ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، 27 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست اور شیڈول جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، 27 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست اور شیڈول جاری
ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، 27 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست اور شیڈول جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے 27 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی جبکہ 18 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی 27 ممکنہ کھلاڑیوں میں ایمن انور ، عالیہ ریاض ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، بسمہ معروف ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ءخان ، ارم جاوید ، جویریہ خان ، جویریہ رؤف اور کائنات امتیازشامل ہیں۔ 

ممکنہ 27 کھلاڑیوں میں کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی ،ناہیدہ خان، نجیہ علوی ، نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، نڈا ڈار ، عمیمہ سہیل ، رامین شمیم ، صبا ءنذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ بھی شامل ہیں۔

دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ 11 جنوری کو ویمنز کرکٹ ٹیم ڈربن کیلئے روانہ ہوگی۔ 13 سے 19 جنوری تک ٹریننگ، پریکٹس اور انٹرا اسکواڈ میچز ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 20 جنوری کو ڈربن میں ہوگا۔ 23 جنوری کو ڈربن میں ہی دوسرا ون ڈے میچ ہوگا۔ 26 جنوری کو تیسرا ون ڈے میچ پیٹرز ماریٹز برگ میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ پیٹرز ماریٹز برگ میں 29 جنوری کو جبکہ دوسرا 31 جنوری کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے مابین 3 فروری کو ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا کہ پاکستانی ویمنز ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جس کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

 چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم 11 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ سسٹم تبدیل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ ہم نے سابق کرکٹرز کو پاکستانی کرکٹ کے سیٹ اپ میں شامل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔وسیم خان

Related Posts