Friday, March 29, 2024

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔وسیم خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جس کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم 11 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ سسٹم تبدیل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ ہم نے سابق کرکٹرز کو پاکستانی کرکٹ کے سیٹ اپ میں شامل کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پی ایس ایل 6 کے میچز کراچی میں بھی ہوں گے۔ چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے تک کریں گے۔ کوشش ہے کہ پاکستانی ٹیم عالمی کرکٹ کیلئے مضبوط ہو۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ پی سی بی نے 5 سالہ حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔تنقید ضرور کریں لیکن ذاتیات پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ کراچی نے پی ایس ایل پلے آف میچز کی میزبانی کی۔ ماضی کے اسٹار کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے طویل مدتی پلاننگ کر رہے ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلے کی فضا بنے۔ آئندہ ہفتے جس چیف سیلیکٹر کا اعلان کیا جائے گا، وہ 6 ریجنل کوچز کے ساتھ ہی کام کرے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گال گلیڈی ایٹرز  لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئے