اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج کاروباری روز کے دوران مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر 2 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

کے ایس ای100 انڈیکس 65 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا، کے ایس ای100 انڈیکس 64 ہزار 615 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ 65 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح تک بھی ٹریڈ ہوئی۔مارکیٹ میں 61 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔مارکیٹ میں 135 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 216 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر پہنچ گیا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان میں بے روزگاری اورمہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی

عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2056 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts