آئی ایم ایف نے پاکستان میں بے روزگاری اورمہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف نے پاکستان میں بے روزگاری اورمہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی
آئی ایم ایف نے پاکستان میں بے روزگاری اورمہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں بے روزگاری اورمہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی ہے تاہم مہنگائی پھر بھی 18.5 فیصد اور بے روزگاری 8 فیصد کی بلند شرح پر رہے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔ آئی ایم ایف کی پاکستان میں بے روزگاری اورمہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کی گذشتہ سال کے مقابلےمعاشی شرح نمومیں 2 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو رواں مالی سال منفی 0.17 فیصد منفی ہے۔ آئی ایم ایف کوکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ,بجٹ خسارے میں کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔

آئی ایم ایف نےاخراجات, محصولات اورگرانٹس میں اضافےکا امکان ظاہر کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 18.5 فیصد رہنےکا امکان ہے جو گذشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.4 فیصد تھی ۔

رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے12.5 فیصد رہ سکتی ہیں۔

گزشتہ مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے11.5 فیصد تھیں آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری

گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.7 فیصد تھا ۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے1.6 فیصد تک رہ سکتاہے ۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے0.7 فیصد تھا ۔

Related Posts